کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی اب تک بحال نہ ہوسکی

2608

گزشتہ شب ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اب تک کراچی میں بجلی بحال نہ ہوسکی۔

ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ پمپنگ اسٹیشنز، اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئےبجلی  بحال کی جارہی ہے۔

کے-الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کی جاچکی ہے۔ کے ڈبلیو ایس بی کے متاثرہ اسٹیشنز پر بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لانڈھی، میمن گوٹھ، بلدیہ اور کلفٹن کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ کے الیکٹرک کا تکنیکی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔