حیدرآباد ،اسٹیشن روڈ پر کھدے ہوئے نالے کا گندا پانی سڑک پر جمع ہے

333

 

210707-2-18
شہری معمولات زندگی کی بحالی کیلیے فوری
ویکسی نیشن کو یقینی ننائیں،جھامن داس
ڈگری(نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر ڈگری جھامن داس کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر ڈگری آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈگری کے تاجروں اور پرائیویٹ اسکول ٹیچرز اور صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈگری جھامن داس نے کہا کہ معمولات زندگی بحال رکھنے کے لیے کورونا ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہوگا۔ تعلقہ ڈگری کورونا کی تیسری لہر میں محفوظ رہا مگر کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے قبل ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس موقع پر کورونا ویکسینیشن فوکل پرسن ڈاکٹر الیاس جٹ نے بتایا کہ تعلقہ اسپتال ڈگری میں ویکسینیشن سینٹر قائم ہے جہاں کوروناویکسین کی جا رہی ہے تمام شہری اپنی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

210707-2-19
سیپکو افسران نے پبلک سرونٹ قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں

سکھر( نمائندہ جسارت) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی طویل بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت سیپکو کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر تاجر تنظیموں کا اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں سیپکو کی نا انصافیوں اور صارفین کو بلاجواز تنگ و پریشان کرنے کیخلاف احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجر تنظیمات کے عہدیداروں اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیپکو افسران نے پبلک سرونٹ قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں جو صارفین اپنی شکایات لیکر سیپکو کے دفاتر میں سیپکو افسران کے پاس جاتے ہیں مسائل حل کرنا تو درکنار اور سیپکو افسران صارفین سے ملاقات تک کرنا گوارہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سیپکو سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں ہزاروں شہری ، صارفین شکایات کرتے ہیں مگر وفاقی حکومت کا یہ ادارہ عوام کیلیے عذاب بن کر رہ گیا ہے۔ سیپکو انتظامیہ بجلی کی چوری روکنے کے بجائے بجلی چوری کرنے والوں کو سہولتیں دے رہی ہے جبکہ بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین پر ہی ناجائز ڈیڈکشن لگائی جاتی ہے سیپکو کا ایک سفید ہاتھی کا روپ دھار چکا ہے جب تک سیپکو کے ادارے کو پرائیویٹ نہیں کیا جاتا صارفین کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ حکومت سیپکو ملازمین اور ان کی یونین سے بلیک میل نہ ہو اور اس ادارے کو فوری طور پر پرائیوٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تاجروں اور شہریوں کی جانب سے ارسال کردہ شکایتی خطوط پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان سے صرف نظر کررہی ہے حکومت کے اس طرح کے غیر آئینی، غیر اخلاقی اقدامات سے سیپکو انتظامیہ بے لگام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہم تمام 55سے زائد تاجر تنظیمات کا اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں مشاورت سے سیپکو کی بڑھتی نا انصافیوں کے خلاف احتجاجی تحریک اور لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور ہوگا۔
210707-2-20
جامشورو پولیس کی کارروائی، مزدا گاڑی سے مضر صحت اشیاء کے 45 بورے برآمد
جامشورو (نمائندہ جسارت) سی آئی اے پولیس جامشورو کے اصغر پنہور نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم کے ہمراہ انڈس ہائی وے جامشورو اکرو ٹول پلازہ کے قریب سہون سے جامشورو جانے والی شہزور نمبر KZ6250کو روک کر تلاشی لی ۔تلاشی کے دوران مزدا گاڑی سے مضر صحت اشیاء کے 45 بورے برآمد کرلیے گئے۔ جامشوروپولیس نے ڈرائیور قربان علی کھوسو کو حراست میں لیکر گاڑی اور سامان کو تحویل میں لے لیا۔ جامشورو CIAپولیس کے مطابق ملزم سہون سے مین پوری گٹکا کی تیاری میں استعمال ہونے والا میٹریل لیکر جارہا تھا، جسے مخفی اطلاع ملنے پر پکڑا ہے ۔مضرِ صحت مواد کی مالیت 30لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ جوکہ یہاں لاکر مختلف ڈیلروں کو فروخت کی جانی تھی ۔جبکہ پولیس نے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت جامشورو تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

210707-2-21
حیدرآباد،دریائے سندھ کی خشک سالی کا منظر جس سے بہت سے کشتی بان بیروزگار ہوگئے ہیں

210707-2-22
حیدرآباد ،میٹرک کی طالبات پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں

210707-2-23
حیدرآباد ،لطیف آباد میں قائم جانوروں کی منڈی میں گائیں چارہ کھا رہی ہیں

210707-2-24
جامشوروالمنظر پر ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش کی جارہی ہے

210707-2-25
حیدرآباد ،لالولاشاری قبرستان میں جمع سیوریج کا پانی مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

210707-2-26
حیدرآباد ،اسٹیشن روڈ پر کھدے ہوئے نالے کا گندا پانی سڑک پر جمع ہے

 

210707-2-28

210707-2-29

210707-2-30

210707-2-31

210707-2-32

210707-2-33

210707-2-34

210707-2-35

210707-2-36

210707-2-37

210707-2-38

210707-2-39

210707-2-40

210707-2-41

210707-2-42

210707-2-43

210707-2-44

210707-2-45

210707-2-46