شہیدحریت رہنما اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ آج ہو گی

119

کراچی(نمائندہ جسارت) بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں دوران قید شہید ہونے والے تحریک آزادی کشمیر کے رہنما محمد اشرف خان صحرائی کی شہادت پر آج کراچی کے تمام اضلاع کی مختلف مساجد میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ مرکزی غائبانہ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 1بجے دن جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا بلاک 14نزد ہارٹ ڈیزیز اسپتال میں ادا کی جائے گی ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نماز جنازہ کی امامت و خطاب کریں گے ۔ اشرف صحرائی تقریباً نصف صدی سے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر سے وابستہ تھے اور حریت رہنما سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تھے ۔ وہ ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر سے منسلک رہے اور بھارتی غاصب افواج کے خلاف برسر پیکار رہے۔