اینگروکا انڈس ہسپتال کیلئے 9.5 کروڑ روپے کا عطیہ

324

اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو فرٹیلائیزر زنے انڈس ہسپتال کو سندھ بھر میںCovid-19کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے ساڑھے نو کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کی ہے جس سے صحت کے شعبے میںاس وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے تقویت ملے گی۔ واضح رہے کہ یہ امداد اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین دائود کے اس عہد کا حصہ ہے جس کے تحت انہوں نے کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مفت سندھ اسکریننگ پروگرام کے تحت اینگرو فرٹیلائیزرز سندھ کے دیہی علاقوں میں کرونا کی جانچ اور ٹیسٹنگ کیلئے انڈس ہسپتال کو مدد فراہم کرے گی۔