کورونا وائرس کے لیے اینگرواور دائود ہرکولیس ایک ارب کی امداد

555

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں پھیلی کورونا وائرس Covid-19کی وبا کے خلاف جنگ کو موئثر انداز میں لڑنے کیلئے ملک کے نامور سرمایہ کار حسین دائود نے اپنی فیملی، اینگرواور دائود ہرکولیس گروپ کی جانب سے ایک ارب روپے کی مالی اور خدمات کی صورت میں امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر حسین دائود نے کہا کہ ہم اس وقت ملک میں پھیلے اس پیچیدہ مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں او ر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جب ہماری قوم کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہو تو ہم ایسے وقت میں اپنی قوم کی بہترین خدمت کریں۔یہ ہماری بنیادی اقدار ہیں جن پر عمل کرنے کیلئے ہم بطور ایک ذمہ داری شہری اور ادارہ کوششیں کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بیک وقت کئی محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔