کورونا وائرس: مشرقی و مغربی سرحدوں کی بندش میں توسیع، کرتارپور سرحد بھی بند

471

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مشرقی و مغربی سرحدوں کی بندش میں توسیع کردی ہے جبکہ کرتارپور سرحد کو بھی دو ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معید یوسف نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور چیئرمین این ڈی یم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے ملک کی مشرقی و مغربی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت، ایران اور افغانستان کی سرحدیں بند رہیں گی۔

معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ کرتاپور سرحد بھی دو ہفتوں کے لیے بند رہے گی ۔

معید یوسف نے کہا ہے کہ کل سے 4 اپریل تک بیرون ملک جانے والی پروازوں پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اسلام آبادسےگلگت اور اسکردو کے علاوہ  ڈومیسٹک پروازیں بھی معطل ہیں۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی آج رات خصوصی پرواز سے وطن پہنچ جائیں گے۔